
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے حرماگے سے ایک شخص کی پرانی نعش برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے قریب کچلاک بائی پاس پر ٹیکسی اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، جبکہ رکشے کا ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔
حادثے میں ٹیکسی کے کلی شاہ میر پر علی زئی کے استاد علی احمد اور دو دیگر مسافر بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔