
مستونگ؛ گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چیئرمین زبیر بلوچ کو ان کے آبائی علاقے مستونگ میں سپردِ گلزمین کردیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما، ادیب، دانشور، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی اور شہید چیئرمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ زبیر بلوچ اپنے ساتھی نثار کے ہمراہ اس وقت شہید ہوئے جب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
شہید چیئرمین کے جنازے میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔