
خاران شہر میں یکے بعد دیگر پانچ زوردار دھماکوں کی آواز سنائی گئی جس میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے مرکزی کو حملے میں نشانہ بنایا۔
زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران شھر کے وسط میں قائم پاکستانی فورسز ایف سی کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا، جس میں پہلے یکے بعد پانچ دھماکے ہوئے جبکہ بعد میں شدید فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حملے کے بعد فورسز نے ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ جاری رکھا۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیس ہے، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔