
بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکار بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنے ہیں جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً آٹھ بجے آواران کے مالار اور بزداد کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی۔ فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاحال احکام کے جانب کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔