
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سول اسپتال میں موجود تین لاشوں میں سے ایک کی شناخت لاپتہ زہیر ولد رمضان، سکنہ گیبن، کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق زہیر رمضان کو چار ماہ قبل گیبن سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹیچنگ اسپتال تربت میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں شناخت کے انتظار میں رکھی گئی تھیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کے مطابق یہ لاشیں رواں ہفتے پاکستانی فورسز کی جانب سے ہسپتال لائی گئی تھیں۔ فورسز کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے۔تاہم ابھی تک 3 لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے نام سے ہوئی جبکہ 2 کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔