مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج شام کے وقت کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں ایک آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین پر سوار پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، جبکہ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج مسافر ٹرینوں کو اپنی نقل و حرکت کیلئے استعمال کرتی ہے ہم عام عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی نقصانات سے بچنے کیلئے قابض فوج کے اہلکاروں محفوظ فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ اس نوعیت کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: اسپتال میں ایک اور لاش کی شناخت، لاپتہ زہیر رمضان کے نام سے ہوئی

بدھ ستمبر 24 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سول اسپتال میں موجود تین لاشوں میں سے ایک کی شناخت لاپتہ زہیر ولد رمضان، سکنہ گیبن، کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زہیر رمضان کو چار ماہ قبل گیبن سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ