چیئرمین عمران بلوچ چھ ماہ بعد رہا

چیئرمین عمران بلوچ چھ ماہ قید کاٹنے کے بعد گڈانی سینٹرل جیل سے رہا ہوگئے۔ ان کی رہائی عدالت کے حکم پر 3 ایم پی او کی مدت مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئی۔

عمران بلوچ کو گزشتہ چھ ماہ کے دوران وزارتِ داخلہ بلوچستان کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ قانون ماضی میں بھی متعدد بار سیاسی کارکنوں اور اختلاف رائے رکھنے والے افراد کے خلاف استعمال ہوتا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل تنقید کرتی آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران بلوچ پر کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں تھا بلکہ انہیں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار 3 ایم پی او جیسے قوانین کا استعمال سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

رہائی کے بعد ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران بلوچ کی رہائی کو عوامی مزاحمت اور سیاسی جدوجہد کی کامیابی سمجھا جانا چاہیے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

بدھ ستمبر 24 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج شام کے وقت کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں ایک آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ