قلات پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے 4 افراد کو قتل کردیا

قلات پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے 4 افراد کو قتل کردیا

قلات پندران کے مقام پر پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے میں چار افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق قلات پندران چیڑ کمب کے مقام پر رات گئے ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاکستانی وحشی فورسز نے جعلی مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا ہے۔ تاہم انکے بارے مکمل معلومات نہیں مل سکے ہیں نہی ان کے نام سامنے آئے ہیں کہ آیا وہ جبری لاپتہ افراد ہیں ،یا انھیں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ دو ماہ دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تربت میں بالاچ بلوچ نامی نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف تربت میں دھرنا دے دیا ، جو بعد میں تربت سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی شکل میں جا پہنچے، جہاں اسلام آباد پولیس نے لانگ مارچ کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت سینکڑوں طلباء اور لاپتہ افراد کے لواحقین خواتین حضرات کو حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا تین دن بعد عدالتی حکم پر انھیں رہا کیاگیا جس کے بعد انھوں نے اسلام آباد پریس کلب سامنے دھرنا دے دیا ۔ بلوچ نسل کشی کو روکنے کیلے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی دو ماہ کے بعد دھرنا ختم کرکے بعد ازاں شال پہنچے جہاں تاریخ کا بڑا اجتماع لالا غلام محمد اسٹیڈیم میں منعقد ہوا ۔ تاکہ بلوچ نسل کشی کو روکا جاسکے ،مگر قابض ریاست کے کانوں پر جوں نہیں رینگی یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران پاکستانی فورسز نے مقامی شخص کو کیمپ بلاکر جبری لاپتہ کردیا

اتوار فروری 11 , 2024
خاران پاکستانی فورسز نے مقامی شخص کو کیمپ بلاکر جبری لاپتہ کردیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ