
جیل روڈ سبی پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجہ قبائلی تنازعہ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
