تربت ٹیچنگ ہسپتال میں تین نامعلوم لاشیں شناخت کی منتظر

تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں گزشتہ ایک ہفتے سے شناخت کی منتظر ہیں۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کے مطابق یہ لاشیں رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ یہ افراد مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے دوران مارے گئے۔

ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ گزرنے کے باعث لاشوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی جلد شناخت کی جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کی جا سکیں۔

انہوں نے عوام اور لواحقین سے اپیل کی کہ اگر کوئی ان افراد کو پہچانتا ہو یا ان کے رشتہ داروں سے واقف ہو تو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت سے رابطہ کرے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

پیر ستمبر 22 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ شہر میں قریب سونا خان کے مقام پر سرکاری زیر تعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ