
تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ سے ہلال مراد ولد مراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ اہلِ خانہ نے نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال ان کے حوالے سے ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی جنہیں جلد بازیاب کیا جائے۔
دوسری جانب، کراچی میں 25 مئی 2025 کو جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ذکریا اسماعیل 120 روز بعد 21 ستمبر 2025 کو بازیاب ہو گئے۔ لواحقین کے مطابق ذکریا کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور وہ چار ماہ تک لاپتہ رہے۔
اسی طرح پنجگور سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم ولد حاجی حاصل خان بھی بازیاب ہو گئے ہیں۔ عبدالکریم کو 31 جولائی 2025 کو ناگ واشک کے علاقے سے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ بھی 21 ستمبر 2025 کو اپنے گھر پہنچ گئے۔
