
ڈیڑھ ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے بیٹے سمیت اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق محمد افضل کی لاش زیارت کے علاقے زردآلو سے برآمد کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل اغوا کاروں نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مغوی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم اغوا کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔
