بارکھان: مسلح افراد کا کریش پلانٹ پر حملہ، بھاری مشینری کو آگ لگا دی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے وادی بغاؤ پرغاڑہ میں گزشتہ رات 7 بجے نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر کام کرنے والی مشینری پر فائرنگ کی۔ لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد بھاری مشینری کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مشینری میں جنریٹر اور گریڈر شامل ہیں، جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ اس کے علاوہ کریش پلانٹ کو بھی آگ لگا دی گئی، جس سے علاقے میں جاری تعمیراتی کام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاہم اس کاروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل قتل، لاش برآمد

اتوار ستمبر 21 , 2025
ڈیڑھ ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے بیٹے سمیت اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق محمد افضل کی لاش زیارت کے علاقے زردآلو سے برآمد کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل اغوا کاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ