
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق 8 ستمبر کو کیچ کے علاقے زامران نوانو میں فورسز نے ایک چرواہے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاپتہ شخص کی شناخت بورجان کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع چاغی کا رہائشی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق وہ علاقے کے بکریاں چرانے کا کام کرتا ہے اور روزانہ صبح ریوڑ لے کر نکلتا اور شام کو واپس آتا تھا۔
دوسری جانب آج صبح پنجگور کے علاقے پروم لگورک میں فورسز نے ایک اور شخص، کریم ولد عبدالرشید، کو ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کریم بلوچ کے اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔