مند میں بلوچ نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آج جمعہ کے روز مند میں بلوچ عوام نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی 6 ستمبر کو ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں قتل ہونے والے اظہار بلوچ، ملا بہرام اور جلال بلوچ اور 12 ستمبر کو قتل کیے گئے الطاف بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف منعقد کی گئی۔

شرکاء نے ریلی کے دوران ڈیتھ اسکواڈز کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام پر مسلط کی جانے والی ریاستی پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بلوچستان، خصوصاً مکران کے علاقے میں ڈیتھ اسکواڈز کو کھلی چھوٹ دے کر بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے اور بلوچ عوام کے خلاف مبینہ نسل کشی کو فوری طور پر روکا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: جبری گمشدگی کے بعد ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

ہفتہ ستمبر 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور ناگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار روز قبل جبری گمشدگی کا شکار سولیر گچک کے رہائشی استاد اللہ داد ولد دوستین کی مسخ شدہ لاش گزشتہ شب پنجگور سے برآمد ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اللہ داد کو چار دن قبل ناگ کے علاقے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ