کوئٹہ میں ناکہ بندی، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور کندھ کوٹ میں گیس پائپ لائن پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے قریب مستونگ میں لکپاس کی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گزشتہ شب سوئی سے پنجاب جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو کندھ کوٹ ملہیر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے، اور اس نوعیت کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ فدائی حملے میں قابض فوج کے افسران سمیت 32 اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل اے

جمعہ ستمبر 19 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے بدھ، 18 ستمبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنچتی کراس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک بڑے اور بھاری قافلے کو فدائی حملے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ