تربت اور کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار دو نوجوان بازیاب

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے چار سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے نوجوان فتح ولد معیار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فتح کے والد معیار نے بیٹے کی بازیابی کے لیے مسلسل احتجاج جاری رکھا تھا اور اسلام آباد میں بھی لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ دھرنے میں شریک رہے تھے۔ آج ان کی مسلسل جدوجہد کے بعد فتح بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

دوسری جانب بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ (بی ایس ایف) کے مرکزی چیئرمین جاوید بلوچ بھی چار ماہ سے زائد عرصے بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔ انہیں 23 اپریل 2025 کی رات کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع رہائش گاہ سے پاکستانی فورسز نے مبینہ طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ ان کی جبری گمشدگی کو چار ماہ اور 27 دن مکمل ہوچکے تھے۔

جاوید بلوچ 18 ستمبر 2025 کی شب تقریباً رات 10 بجے کراچی سے بحفاظت بازیاب ہوئے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بھی کردی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں ناکہ بندی، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور کندھ کوٹ میں گیس پائپ لائن پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

جمعہ ستمبر 19 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے قریب مستونگ میں لکپاس کی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ