تربت: لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے تین دن کی مہلت، بازیاب نہ ہوئے ایم 8 شاہراہ بند کریں گے

تربت شہر سے لاپتہ ہونے والے عبدالطیف ولد عبدالرحمن کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ نے حکومت اور انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عبدالطیف کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ ایم 8 شاہراہ کو جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیں گے۔

تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ شہری کی رشتہ دار خواتین نے بتایا کہ عبدالطیف کو 13 ستمبر کی دوپہر نیشنل بینک کے قریب واقع ایک دکان سے زبردستی لاپتہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے تاحال عبدالطیف کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے خاندان شدید کرب اور بے یقینی کا شکار ہے۔

اہلخانہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عبدالطیف کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر وہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر تین دن کے اندر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو وہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر دھرنا دے کر ایم 8 شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیں گے، جس کے نتیجے میں علاقائی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ