کوئٹہ: نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ، لواحقین کا احتجاج

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان اکیل جان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس کے بعد لواحقین نے احتجاجاً سبزل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرکے دھرنا دیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اکیل جان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

احتجاجی دھرنے میں شریک خواتین اور بچوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اکیل جان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عقیل احمد کو تشدد کا نشانہ بنا کر جبری لاپتہ، اہل خانہ کی ہنگامی پریس کانفرنس

بدھ ستمبر 17 , 2025
جبری لاپتہ عقیل احمد کے ہمشیرہ ڈاکٹر قرة العین نے اپنے والدین اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ان کے گھر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ