
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تقریباً آج صبح دس بجے فوج کی پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پیدارک کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر شدید فائرنگ کر دی۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کی آوازیں کافی دیر تک سنائی دیتی رہیں۔
حملے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری سطح پر کسی قسم کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔