تربت: دشت کھڈان میں سیکیورٹی کمپنی کی وین سے 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایم-8 شاہراہ پر دشت کھڈان کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی کمپنی ایس او ایس کی کیش وین کو لوٹ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور 22 کروڑ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لوٹی گئی رقم میں میزان بینک تربت برانچ کے 14 کروڑ 55 لاکھ روپے اور بینک الفلاح کے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔ واردات اس وقت پیش آئی جب کیش وین تربت سے کراچی جا رہی تھی۔ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے وین کو روک کر کارروائی کی اور چند منٹوں میں فرار ہوگئے۔

انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاقے میں فوری ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کسی بھی ریاست کو حق نہیں کہ ہماری مرضی کے خلاف ہمارے وطن کا استحصال کرے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

منگل ستمبر 16 , 2025
ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر بلوچستان میں کسی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری یا منصوبے کی اجازت نہیں دے جائے گی ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ’ کون سا ملک ‘ اپنے مفادات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔علاقائی یا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ