بلیدہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین طالبعلم جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میناز سے پاکستانی فورسز نے 13 ستمبر 2025 کو تین طالبعلموں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے تینوں طلباء کو ان کے گاؤں میناز سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طالبعلموں کی شناخت شیہک ولد نصرت اللہ عمر 18 سال، وسیم ولد نصرت اللہ عمر 19 سال اور عنایت اللہ ولد دُر محمد عمر 19 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں روزانہ نوجوانوں کے جبری لاپتہ کیے جانے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند حملے میں قابض فوج کے کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک کردیے – بی ایل اے

پیر ستمبر 15 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مند، مستونگ اور نوشکی میں تین مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ