کوئٹہ: مہر گل مری کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل، بازیابی کے لیے لواحقین کا پریس کلب کے سامنے دھرنا

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر گل مری کی طویل گمشدگی کے خلاف اتوار کے روز ان کے لواحقین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ مہر گل مری 2015 سے جبری لاپتہ ہیں جس کے باعث پورا خاندان اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ان کے مطابق مہر گل مری کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم ہوئے 5939 دن مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی المیہ بن چکی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی پریس کلب کے باہر زاہد علی کی گمشدگی پر احتجاجی کیمپ والد کی ناساز طبیعت کے باعث آج پھر ملتوی

پیر ستمبر 15 , 2025
کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ بلوچ طالب علم زاہد علی کی گمشدگی کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ کو پیر کے روز بھی ملتوی کرنا پڑا، کیونکہ زاہد کے والد عبدالحمید بلوچ کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔ اہلخانہ کے مطابق عبدالحمید بلوچ پہلے ہی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ