
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج صبح پاکستانی فوج نے فوجی جارحیت کا آغاز کیا، جس کے دوران متعدد گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا اور مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، فوجی جارحیت کے بعد واپسی پر پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ آج کی فوجی جارحیت کے دوران کولواہ کے متعدد گھر نذر آتش بھی کیے گئے۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
