
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے۔ مقامی مکینوں کے مطابق علاقے میں گن شپ اور دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر کواڈ کاپٹر سے بم گرائے جا رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ زامران، ساہ دیم اور جالگی کے علاقے فوجی جارحیت کے تحت ہیں۔ ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے بعد کمانڈوز کو اتارا گیا ہے۔
مزید براں، بلیدہ اور گردانگ میں گذشتہ شب کواڈ کاپٹروں سے بم گرائے گئے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ فورسز نے عام آبادی میں بھی بم گرائے، جس کے نتیجے میں دو گھروں کو نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہوئے۔
