
بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت جاری ہیں، فورسز نے متعدد مکانات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کرنے کے ساتھ آگ لگا کر خاکستر بھی کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز کولواہ کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت کا آغاز کیا، جس کے دوران رات بھر فوجی ڈرون فضا میں مسلسل پرواز کرتے رہے۔ آج صبح فورسز نے سگک اور بلور کے دیہات پر چھاپے مارے، مقامی رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو تباہ کر دیا۔
علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ فوجی جارحیت کے نتیجے میں متعدد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد کے جبری لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
