مشکے: میسکی و دائرہ کے مکین فوجی چیک پوسٹوں کے درمیان محصور

آواران سے مشکے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کنیرہ کے مقام پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستانی فورسز کی جانب سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے زرمبش نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ روز سے مشکے کے نواحی گاؤں میسکی اور دائرہ کے مکینوں کو بنڈکی فوجی کیمپ کی جانب سے مشکے بازار جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ آواران کی سمت سے بھی کنیرہ فوجی کیمپ آمدورفت پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے۔

کچھ دن قبل مشکے کے ایک رہائشی شخص کا حب چوکی میں انتقال ہوا۔ ان کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے مشکے منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم بنڈکی فوجی چوکی پر روک کر واپس بھیج دیا گیا۔ بعدازاں ایمبولینس کو واپس بیلہ سے آر سی ڈی روڈ خضدار لے جایا گیا اور وہاں سے دوبارہ مشکے پہنچایا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس بندش کے باعث زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ میسکی اور دائرہ کے رہائشی درمیان میں محصور ہیں، نہ انہیں مشکے جانے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی آواران کی طرف۔

مکینوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی شاہراہ کو فوری طور پر عوام کے لیے کھولا جائے تاکہ بنیادی ضروریات اور آمدورفت کی مشکلات ختم ہو سکیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ضمانت منظور کر دی، بریت کا فیصلہ 19 ستمبر کو

ہفتہ ستمبر 13 , 2025
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت درج کیا گیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ