ہم سب ماما قدیر بلوچ کی جلد صحتیابی اور لمبی عمر کے لیے دعاگو ہیں، فیک اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں۔ سمی دین بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے لاپتہ رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد کی علامت، اس تحریک کے روحِ رواں اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ طویل عرصے سے ناسازِ طبیعت ہیں۔ وہ کراچی میں علاج کروانے کے بعد اس وقت کوئٹہ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ہم سب ان کی جلد صحتیابی اور لمبی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے میرے نام سے ایک فیک اکاؤنٹ کے ذریعے ماما قدیر بلوچ کی زندگی اور صحت سے متعلق ایک پوسٹ کی گئی ہے، جو نہایت گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے۔ میرا اس اکاؤنٹ یا اس کے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لیے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس اکاؤنٹ کو فوراً رپورٹ کریں۔ ساتھ کسی بھی خبر یا پوسٹ پر یقین کرنے سے پہلے ہمیشہ اکاؤنٹ کے بائیو میں جا کر تسلی کریں کہ آیا وہ اکاؤنٹ آفیشل ہے یا فیک اکاؤنٹ ہے۔

سمی دین بلوچ نے کہا کہ ماما قدیر بلوچ صرف ہمارے بزرگ رہنما ہی نہیں بلکہ مزاحمت، استقامت اور قربانی کی ایک زندہ مثال ہیں۔ ان کی صحت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور وہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کے لیے ہمارے درمیان رہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں ٹرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آرجی

ہفتہ ستمبر 13 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج مستونگ کے علاقے دشت میں تیرہ میل کے مقام پر ٹرین کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کے انجن سمیت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ