مستونگ: فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، چار مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستانی فوجی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران چار مسلح افراد مارے گئے ہیں۔ تاہم واقعے پر کسی مسلح تنظیم کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح دشت کے علاقے زہری گٹ میں پاکستانی فوج نے آپریشن کیا جس میں ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے ڈرون طیارے سے گولے داغے گئے اور بعد ازاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو علاقے میں اتارا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ 39ویں روز میں داخل

جمعہ ستمبر 12 , 2025
بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر مسلسل جاری ہے، جو جمعہ کو اپنے 39ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرین اپنے پیاروں کی بازیابی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ زاہد علی بلوچ کے والد عبدالحمید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ