
بلوچستان کے ضلع آواران اور پنجگور سے تین لاپتہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں پانچ روز قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں گذشتہ روز برآمد ہوئیں۔ ایک متوفی کی شناخت نوید ولد عبدالمالک سکنہ گجر کے نام سے ہوئی ہے جو لیویز فورس کا اہلکار بتایا جاتا ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے دزی پرانا پروم کراس کے قریب ایک اور شخص کی لاش ملی ہے جس پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ مقتول کی شناخت اسداللہ ولد حاجی عبدالخالق سکنہ دز پروم حال چتکان کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسداللہ کو 9 ستمبر 2025 کی رات کو پنجگور میں ان کی رہائش گاہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد گزشتہ رات ان کی لاش برآمد ہوئی۔
