قابض فوج و رسد پر حملوں اور ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات، مند اور بولان میں چار مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی رسد کو نشانہ بنایا اور مرکزی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی کی۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز قلات کے علاقے شیخڑی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ ایک روز قبل سرمچاروں کے حملے میں تباہ ہونے والی اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تھے۔ اس کارروائی میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔

سوموار کے روز قلات ہی کے علاقے مکئی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے بولان کے علاقے بی بی نانی میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس دوران سرمچاروں نے اسنیپ چیکنگ بھی جاری رکھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج کیچ کے علاقے مند میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو راشن سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی سرمچاروں کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زاہد جان، میرا بھائی، میرا ہمراز

جمعہ ستمبر 12 , 2025
تحریر ذاکر بلوچ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو ہماری پہچان بن جاتے ہیں ہو رشتے جن کی موجودگی میں ہم خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں میرے اور میرے بھائی زاہد کا ایسا ہی ایک رشتہ تھا۔ وہ صرف میرا بڑا بھائی نہیں تھا بلکہ میرا دوست، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ