
کوئٹہ: عدالت نے آج بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے لیڈران کو چھٹی بار مزید پندرہ دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مسلسل چھٹا موقع ہے کہ انہیں ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے، تاہم پچھلے پانچ ریمانڈز کے دوران نہ تو کوئی تفتیش کی گئی اور نہ ہی کوئی الزام ثابت ہو سکا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو بلوچستان یونیورسٹی کے باہر جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ان پر Maintenance of Public Order (MPO) آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے الزام لگایا کہ مظاہروں کے دوران ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی اور کچھ افراد پر تشدد ہوا۔
بین الاقوامی تنظیمیں جیسے Front Line Defenders اور Amnesty International ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی فوری اور بلاشرط رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کارکنان کے خلاف مقدمات سیاسی اور غیر منصفانہ ہیں۔
آج ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھوں کے ایک بار پھر عدالت میں پیشی تھی تاہم جج نے ایک بار پھر انہیں 15 دن کے ریمانڈ میں بیجھ دیا۔