
کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار پی ڈی ایم اے کے زیر تعمیر دفتر کی سیکیورٹی پر تعینات تھے کہ مسلح افراد نے وہاں ان کو یرغمال بنایا۔
دوسری جانب چاغی کے علاقے زیارت بلانوش روڈ پر مسلح افراد نے گزشتہ رات ایک تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری کو آگ لگا دی، جس سے مشینری مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی۔
تاہم ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
