بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثے کے واقعات، 7 افراد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات ایک ہی خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھاگیا عثمان مری اور اس کے دو بیٹے خان محمد اور محمد ولی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے وقت مقتولین اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت سنگئی کراس پر ایم 8 شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد کمالان ولد الہی بخش اور مولا بخش ولد کمالدین موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص نعمت اللہ ولد معیار زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع واشک کے علاقے بسیمہ کے بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مقتولین کی فوری شناخت نہ ہوسکی کیونکہ ان کے پاس کوئی شناختی کاغذات موجود نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: پاکستانی فورسز کے قافلے کو پیکٹ فراہم کرنے والے اہلکاروں پر حملہ

بدھ ستمبر 10 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستانی فورسز کو ایک حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پَتک میں سی پیک روڈ پر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ