بی این ایم رہنماء اور یو این پی او نمائندگان کے درمیان گفتگو ، بلوچستان کے حوالے سے تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) اور غیر نمائندہ اقوام اور عوامی تنظیم ( یو این پی او ) کے نمائندگان کے درمیان آنلائن ہوئی ایک نشست میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

بی این ایم کے وفد کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کی، اس نشست میں فارن سیکرٹری فہیم بلوچ اور فارن ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر نیاز بلوچ بھی موجود تھے۔

نشست کے دوران، دونوں تنظیموں کے نمائندگان نے بلوچستان سے متعلق مسائل پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ بی این ایم نے یو این پی او کو بلوچستان میں میں انسانی حوق کی صورتحال اور دیگر مسائل پر تحقیق اور دستاویز کی تشکیل میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے بلوچ قوم اور بی این ایم کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔

بی این ایم کے نمائندگان نے مزید نشاندہی کی کہ بلوچستان کو یو این پی او کے پلیٹ فارمز میں محدود توجہ ملی ہے۔ جواب میں، یو این پی او نے بلوچ تحریک کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بی این ایم کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: نوجوانوں کے قتل کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، بازار مکمل بند

پیر ستمبر 8 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند ہیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ