
تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے منیر مبارکی کی بیٹھک پر حملہ کیا، جس میں فائرنگ سے مصیب ولد حاجی حاصل اور مستی خان ولد منیر مبارکی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بیٹھک کے صحن میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے تھا، تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔