
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نوانو زامران میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں نائیک طاہر اور نائیک بلال ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔ تاہم اس سے قبل اسی علاقے میں ایک دھماکے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
بلوچستان میں دن بہ دن بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر اکثر ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کرتے بلکہ زیادہ تر انہیں چھپاتے ہیں۔