
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب بلیدہ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اجمل ولد بہرام موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق سلو بلیدہ سے بتایا جاتا ہے۔
مقامی عینی شاہدین کے مطابق رات تین بجے کے قریب اجمل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ شادی کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے انہیں گھیر کر نشانہ بنایا۔ اجمل گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دونوں ساتھی محفوظ رہے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔