
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت جلال ولد حاجی یار محمد کے نام سے ہوئی ہے جو گومازی کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جلال اپنے دکان پر موجود تھے کہ گاڑی میں سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر ہی قتل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، المعروف ڈیتھ اسکواڈ، سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ہی کے دن مند کے علاقے میں بھی دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ضلع کیچ میں ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔