
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے جو پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت اظہیر ولد ملا مجیب کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مند لبنان کے رہائشی تھے اور آج سورو میں اپنی دکان پر موجود تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں کئی نوجوانوں اور کمسن افراد کو اغوا کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی افراد ان حملوں کو ڈیتھ اسکواڈ کی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔
