مند حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کردئیے گئے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مند میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنا کر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔ سرمچاروں نے کوئٹہ، قلات و مستونگ میں قابض فوج اور سہولت کاری میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنی کو بھی تین مختلف کارروائیوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج مند کے علاقے کوہ پشت گیاب میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو اس وقت مسلح حملے میں ہلاک کیا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے۔ سرمچاروں نے قابض فوج کے دونوں اہلکاروں سپاہی جمیل احمد اور عزیز اللہ کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نیو سریاب تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 15 اگست کو قلات کے علاقے منگچر میں چوٹانک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 13 اگست کو مستونگ کے علاقے مَرو کنڈ میں قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر کو نذرِ آتش کیا۔ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی قابض فوج کے لیے راشن اور دیگر رسد پہنچانے میں ملوث تھی جبکہ اسے اس سے قبل تنبیہ کیا جا چکا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: کوئٹہ-کراچی روڈ پر ناکہ بندی اور قابض فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ ستمبر 6 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ تین ستمبر کی شب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مرکزی شاہراہ پر مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر آدھی رات کو ناکہ بندی کر دی۔ ناکہ بندی شروع کرنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ