مند میں فائرنگ سے دو ایف سی کے اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ جمعے کی صبح مند کے نواحی علاقے کوہ پشت گیاب میں پیش آیا، جہاں ایف سی کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ مسلح افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی جمیل احمد اور عزیز اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر سوار تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاہم، تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

جمعہ ستمبر 5 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے دشت کلان امیری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ امیری کے علاقے شیشار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سراج احمد ولد حاجی رحیم خان اور محمد اسحاق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ