
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے ایک فوجی کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ میں آج شام 4 بجے کے قریب مسلح افراد نے پاکستانی فوجی قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والی گاڑی پر گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم کُجام کے جانب تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کو جھاؤ اور زامران میں دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں حکام نے 7 اہلکاروں کی ہلاک کی تصدیق کی۔ جن کی ذمہ داری بی ایل ایف اور بی ایل اے نے قبول کی تھی۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
