
ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں چھاپوں کے دوران کم از کم 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت وسیم ولد شریف بگٹی، محمد جان ولد رحیم بگٹی، محمد حسین ولد شاہ زین بگٹی اور کلیرو ولد لیوی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد میں علی حسین ولد حاجی بگٹی، عبدالستار ولد کہور خان بگٹی، بلک شیر ولد تاج محمد بگٹی، عطا محمد ولد علی بیگ بگٹی، نواب خان ولد مور خان بگٹی، صدیق ولد شیر محمد بگٹی اور گلزار ولد شازو بگٹی شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکار شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے ان پر بلوچ مسلح تنظیموں کے حمایتی ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ بعد ازاں مقامی ڈیتھ اسکواڈز یا وڈیروں کے ذریعے ان کے خاندانوں سے بھاری تاوان طلب کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جو لوگ تاوان ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ رہا ہو جاتے ہیں، جبکہ جو ادا نہیں کر پاتے انہیں برسوں تک حراست میں رکھا جاتا ہے، بغیر کسی عدالتی کارروائی کے۔