
کوئٹہ: اسلامک اسٹیٹ پاکستان صوبہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش کی جانب سے جاری بیان میں حملہ آور کی شناخت “علی المہاجر” کے نام سے کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ تنظیم کے مرکزی میڈیا اداروں “اعماق” اور “خلافت نیوز” کے ذریعے سامنے آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بی این پی کے جلسے کے اختتام پر خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس میں محکمہ صحت کے مطابق 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق اس حملے کا اصل ہدف بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔