
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا، سرمچاروں نے کولواہ اور بولان میں بھی قابض فوج اور اس کی نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے زامران میں نوانو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب قابض فوج علاقے میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں قابض پاکستانی فوج کے نائب صوبیدار فاروق، لانس نائک کریم داد، لانس نائک ہدایت، سپاہی اویس، سپاہی علی سمیت سات اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کولواہ کے علاقے مادگ کلات میں قابض پاکستانی فوج کی پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے قابض فوج کی پوزیشنز کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شورکنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔