
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کی گاڑی پر جلسہ عام کے اختتام پر خودکش حملہ ہوا جس سے سردار اختر مینگل محفوظ رہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر سریاب میں منعقدہ جلسہ عام کے اختتام پر پیش آیا۔ جیسے ہی سردار اختر مینگل کی گاڑی واپسی کے لیے نکلی، اس پر ٹارگٹ بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کا مرکز گاڑی کے گزرنے کے بعد تھا، جس کی وجہ سے سردار اختر مینگل محفوظ رہے۔ زخمی کارکنوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ مزید تفصیلات آنا بھی باقی ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملوں کے مرتکب افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔