مشکے، شاہرگ، گورکوپ اور زامران میں پاکستانی فورسز پر حملے، متعدد ہلاکتیں

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے اوگار میں گزشتہ روز مسلح افراد نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بعد ازاں چوکی سے نکلنے والی فوجی گاڑی پر گھات لگا کر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں لاشوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا۔

دوسری جانب کھوسٹ کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ کے ٹینکرز پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے انہیں تباہ کردیا۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہژدہ ءِ موڑ کے مقام پر فورسز کے راستے میں بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، جس کی زد میں فورسز کا بم ڈسپوزل اسکواڈ آیا اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں ہے۔

ادھر زامران کے علاقے ارچنان میں فورسز کے پوسٹ کے قریب واٹر سپلائی پوائنٹ پر بھی بارودی سرنگ بچھائی گئی، جو فورسز کے اہلکاروں کے پہنچنے پر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

ان تمام حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں بلوچستان بھر میں بلوچ مسلح تنظیموں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وی بی ایم پی کا احتجاج 5929ویں روز بھی جاری

پیر ستمبر 1 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5929 دن سے جاری ہے۔ آج احتجاجی کیمپ میں جبری لاپتہ افراد جنید حمید اور یاسر حمید کے والد عبدالحمید، صغیر احمد کی ہمشیرہ اور اقرار بلوچ کی کزن حسیدہ بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ