مکران کوسٹل ہائی وے اور تمپ میں ٹریفک حادثات، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور پروبکس گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خضدار کا رہائشی زاکر ولد غلام رسول موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ عبدالغنی ولد عبدالمجید زخمی ہوا۔ حادثہ دارو ڈگار کے مقام پر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں کے سفر کے لیے مقررہ اوقات نافذ ہونے کے بعد ڈرائیور وقت پر پہنچنے کی کوشش میں تیز رفتاری اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز تمپ میں زبیدہ جلال روڈ پر اسکول وین سے گرنے کے باعث 10 سالہ عزیز ولد نصرت جان کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لٹل گرامر اسکول کا طالبعلم عزیز وین کی چھت پر بیٹھا تھا کہ اچانک سڑک ٹوٹنے سے وین کو جھٹکا لگا اور بچہ نیچے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے اور اندرون علاقوں کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قربانی، استقامت اور قومی شعور: آزادی کا مثلث

اتوار اگست 31 , 2025
تحریر: رامین بلوچ تاریخ گواہ ہے کہ برطانوی قبضہ گیریت کے انہدام اور بلوچ وطن سے انگریزوں کے انخلا کے فوراً بعد، جب برصغیر کے اکثر خطے آزادی اور خودمختاری کے خواب کے ساتھ ایک نئی صبح دیکھ رہے تھے، بلوچ وطن کی تقدیر اس سے بالکل مختلف لکھی گئی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ