
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والے بلوچستان یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے طالب علم عمران بلوچ کو 27 اگست کی رات کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی میں اُن کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
عمران بلوچ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرامن شہری اور یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ اگر عمران بلوچ پر کسی قسم کا الزام یا مقدمہ ہے تو اُن کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ خاندان کو بے یقینی اور اذیت سے نجات مل سکے۔
اہلخانہ نے مزید کہا کہ عمران بلوچ کی بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کریں۔